• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی چینی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امورپرا ہم ملاقاتیں

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ وزیراعظم لی کی ژبانگ اوروزیر خزانہ لو جے وے سے ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک ( اے آئی آئی بی) کی تقریب میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے بورڈ آف گورنرز کے انتخاب میں حصہ لیا چین کے وزیر خزانہ نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی چینی وزیر خزانہ لو جے وے کو اے آئی آئی بی کونسل کا چیئرمین چنا گیا جبکہ جن لیکون کو اے آئی آئی بی کا صدر منتخب کیا گیا اس بنک نے 25 دسمبر 2015 کو چین میں باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے جس کے ممبر ممالک کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔
تازہ ترین