پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے چارسدہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد شاہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے چارسدہ روڈ پر گمان روڈ، سردریاب روڈ اور بھٹیان کے علاقے میں سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر قا ئم کئے گئے فروٹ کے ٹھیلے اور کیبنوں کا خاتمہ کر تے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ موقع پر غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تمام فروٹ کے ٹھیلوں اور کیبن کو مسمار کر کے روڈ کو کشادہ کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی سڑک کے کنارے تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائیگی۔