سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تیز بارش نے جل تھل کرنے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ جمعرات کے روز دن بھر مطلع آبر آلود رہا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعدہونے والی تیز بارش موسم کو سرد،خوشگوار اور سہانا بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب69فیصدجبکہ14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی۔