شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے حوالہ سے مرد م شماری کے دوران شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ،قصورکے37علاقوں کو حساس قرار دیدیا گیا ہے جہاں پر پاک فوج کے جوانوں کی نگرانی میں مردم شماری اور خانہ شماری کا کام مکمل کیا جائیگا ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے ننکانہ صاحب میں15 قصور 16 اور شیخوپورہ میں6 مقامات ہیں۔