• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجاوی زیارت کے عوام حاجی نورمحمد دمڑ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں

کوئٹہ(پ ر)دمڑ قومی موومنٹ کے علی شاہ کاکڑ ملک خان شیرین دمڑ نے مشترکہ بیان میں مریض کلاخان دمڑ کے ہسپتال خرچہ ایک لاکھ روپے اور کوئٹہ تک گاڑی میں پہنچانے کی سہولت فراہم کرنے پر حلقہ پی بی 7کے امیدوار حاجی نور محمد خان دمڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے ایک انتہائی مشکل مرحلے میں کلا خان دمڑ کا ساتھ دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر حلقہ پی بی7 سے حاجی نورمحمد خان دمڑ منتخب ہوگئے تو وہ سنجاوی اورزیارت کے عوام کیلئے ایک خادم کی طرح خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے عوام سےاپیل کی کہ وہ 22 مارچ کو انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
تازہ ترین