حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن (حیسکو) نے لطیف آباد ڈویژن کی میٹرنگ کے شعبہ کی نجکاری کے لئے ٹینڈر کھول تفصیلات کے مطابق حیسکو کی جانب سے حسین آباد میں قائم حیسکو کالونی کے بنگلو نمبر 1میں پی ایم یو کے چیف انجینئرعبدالستار کی نگرانی میں لطیف آباد ڈویژن کی شہید محمد امید علی، غلامہ اقبال، رضوی اسپتال، میراں محمد شاہ اور سب ڈویژن حالی روڈ کی نجکاری کے لئے ٹینڈر کھولے گئے۔ جس میں دو کمپنیوں کے نام سامنے آئے جن سے حیسکو حکام نے کوٹیشن طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیسکو کی جانب سے مذکورہ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لطیف آباد ڈویژن سے 65فیصد ریکوری کرکے حیسکو کے پاس جمع کروایں گے اور اس سے اوپر کی ریکوری کمپنیاں اپنے پاس رکھ سکتی ہیں۔حیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام ترسب ڈویژنز میں 50سے زائد میٹرریڈر کام کرتے ہیں جن کو دیگر شعبوں میں ضم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔