گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سول لائن پولیس نے پیپلز پارٹی کی بزرگ راہنما و سابق ایم این اے بیگم نفیسہ کو جی ایم سوئی گیس کے دفتر سے دھکے دے کر گرانے سے کولہے کی ہڈی ٹوٹنے اور ضربات کا ڈاکٹری نتیجہ ملنے پر جی ایم سوئی گیس فیصل طیب ‘ اکاؤنٹس مینجر کبیر ‘ گارڈ اسلم اور الطاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، بیگم نفیسہ خالد جو 3فروری کواپنے گھرکا سوئی گیس کا زائد بل صحیح کروانے سوئی گیس آفس گئیں تھیں کو عام سائل سمجھتے ہوئے دھکے دیکر گرا دیا گیا ۔