جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تین یا چار کو چھوڑ کر فاٹا کے بیشتر اراکین وفاقی کابینہ کے فیصلے سے اختلاف رکھتے ہیں۔
پشاور میں جے یو آئی کےسربراہ کی زیر صدارت ہونے والے گرینڈ قبائلی جرگے میں فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی ،سینیٹرز ، ملکان اور عمائدین نے شرکت کی ۔
فضل الرحمان نے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے چند روز قبل فاٹا اصلاحات کی منظوری دی لیکن فاٹا کے اراکین اس فیصلے سے مطمئن نہیں۔
جرگے سے مفتی عبدالشکور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جےیوآئی اورفاٹاعمائدین وفاقی کابینہ کےفیصلےسےاتفاق نہیں رکھتے ہیں۔