کراچی میں کتا مار مہم کے دوران اداکارہ مزنیٰ کا کتا بھی مارا گیا۔
کراچی میں ضلع جنوبی میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم کے دوران سو سے زائد کتے مارے گئے، ہوسٹ اور اداکارہ ڈاکٹر مزنیٰ کہتی ہیں کہ اس دوران ان کا پالتو کتا بھی مارا گیا۔
کراچی میں ضلع جنوبی میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم کے دوران سو سے زائد مردہ کتوں کو مار کر پاکستان چوک پر ڈال دیا گیا جس سے علاقے میں تعفن پھیل گیا۔