• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے سیزن میں اچھا پرفارم کروں گا: ارشد ندیم

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم—تصویر بشکریہ جیو نیوز
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم—تصویر بشکریہ جیو نیوز

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ آنے والا سیزن بہت بھرپور ہے جس کے متعدد ایونٹس میں حصہ لینا ہے۔

لاہور میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے ڈیڑھ دو ماہ سے مسلسل ٹریننگ کر رہا ہوں اور رمضان کی وجہ سے رات کے وقت ٹریننگ کر رہے ہیں جو اچھی جا رہی ہے۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سب سے پہلے مئی میں ڈائمنڈ لیگ ہے پھر کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز، اگست میں بھی ڈائمنڈ لیگ ہے اور ہنگری میں انٹرنیشنل مقابلہ ہو گا اور ان سب میں حصہ لینا ہے۔

اولمپئین نے مزید کہا ہے کہ میں ٹریننگ سے مطمئن ہوں، ٹریننگ اچھی جا رہی ہے، امید ہے اچھا پرفارم کروں گا۔

اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کے مرحلے سے نکل چکے، رمضان کے بعد مقابلے کی مکمل ٹریننگ کی طرف جائیں گے۔

کوچ نے یہ بھی کہا کہ فٹنس اچھی ہے، ٹریننگ کے پیرا میٹرز بھی اچھے ہیں، امید ہے کہ سیزن اچھا ہو گا، ان تمام ایونٹس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے کہ اچھا مقابلہ کرنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید