کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ شہر میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں عوام کوبلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوکھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ایک صحت مندانہ ماحول کی تعمیرکی جاسکے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کھیل کے میدانوں کو زیادہ سے زیادہ آباد کیاجائے تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصّہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ میں تزین وآرائش کاکام مکمل ہونے کے بعد کئے گئے دورے کے موقع پر کیا میونسپل کمشنر آفاق سعید، ڈائریکٹر پارکس سکندر علی چانڈیو و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔