پشاور ( نیوزڈیسک ) فرنٹیئرفائونڈیشن نے سنٹرل جیل پشاور، متنی اضاخیل، بڈھ بیر، عثمانیہ سکول اینڈ کالج باڑہ خیبرایجنسی اور انصاف موٹربارگین ڈھکی چارسدہ میں بلڈ کیمپ لگائے گئے جس میں سنٹرل جیل پشاور کے قیدیوں سمیت عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدانس، ذبیح اللہ اور محمد الیاس شامل تھے، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاً سنٹرل جیل پشاور کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے اور عوام ضرورت مند بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے فرنٹیئرفائونڈیشن کے ساتھ جس طرح تعاون کررہے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب عطیات خون اور تھیلی سیمیا سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں مددملے گی۔