شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تحریک انصاف شیخوپورہ کے زیر اہتمام مراد سعید ایم این اے سے اظہار یکجہتی اور میاں جاوید لطیف کی طرف سے نازیبا الفاظ کے استعمال کیخلاف شیخوپورہ میں کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کر چوک پیر بہار شاہ پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی قبل ازیں ریلی شرکاء نے مقامی چوک میں میاں جاوید لطیف کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔