سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گتہ فیکٹری میں آگ بھڑکنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تھانہ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ کھوکھر سٹاپ نواں پنڈ توحید شاہ چوک نامعلوم وجوہات پر گھر میں بنی ہوئی فیاض کی گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیونے کارروائی کرتے ہوئے چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے دھوئیں کی وجہ سے گتہ فیکٹری کے مالک فیاض بے ہوش ہو گیا جسے ریسکیو نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔آگ کی وجہ سے گتہ ، مشینری اورخام مال مالیتی90لاکھ روپے جل کر خاکستر ہو گیا۔