• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پر قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سراج الحق

Nation Ask To Supreme Court On Panama Issue
امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق کاکہنا ہے کہ قوم پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے فیصلہ کرپشن کی ہار اورانصاف کی جیت پر مبنی ہو گا۔

منصورہ لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھاکہ آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر اتفاق رائے قومی ضرورت ہے، فوجی عدالتوں پر ہر پارٹی کے اپنے تحفظات ہیں لیکن ان میں اپیل کا حق ملنا چاہیے۔

سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ضمنی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، یہ بجٹ عوام پر بوجھ ہو گا۔
تازہ ترین