ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمدقاسم خان کی عدالت میں سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔فاضل عدالت میں محمدایوب نے درخواست دائرکی ہے کہ فیس بک پرگستاخانہ موادپرمشتمل صٖفحہ اپ لوڈکیاگیاہے لیکن حکومت کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے اس لئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔مذکورہ درخواست میں وفاق پاکستان اوروفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگرمحکموں کو فریق بنایاگیاہے۔درخواست میں صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی سمیت دیگر وکلاء پیش ہونگے۔