مردان(نمائندہ جنگ)طورو کے علاقہ قاسم میرہ میں 9ہزار روپے کے تنازعے پر ایک شخص کو گلہ دباکر موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔ عزیز اللہ نے طورو پولیس کو بتایاکہ اس کے والد فقیر گل کا مبینہ ملزمان فضل احمد ،شیر محمد اور محمدفقیر سے نو ہزار روپے کا معاملہ تھا وقوعہ کے وقت ملزمان ہماری بیٹھک میں بیٹھے تھے کہ اس دوران مبینہ طورپر ملزمان نے چادر کاپھندا ڈال کر میرے والد کا گلہ دبادیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور ابتدائی طورپر دو ملزمان فضل احمد اور محمدفقیر کو گرفتارکرلیا ہے ۔