• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی ٹیم دورئہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لیے روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سنیئر ہاکی ٹیم نئے کپتان حسیم خان کی قیادت میں اتوار کی رات گئے لاہور سےنیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کے دورہ پر روانہ ہوگئی۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ سیریز اور ٹور نامنٹ کے دبائو میں فرق ہوتا ہے، امید ہے کہ اس سیریز سے کھلاڑیوں کو بھر پور انداز میں سیکھنے کا موقع ملے گا، اس سیریز میں قومی ٹیم نو میچوں میں حصہ لے گی۔ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ میچ کھیلے گی جو 17،18،20،22،23 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ 25مارچ کو ٹیم آسٹریلیا پہنچے گی 28،29،30 مارچ اور یکم اپریل کو ہوم سائیڈ کے مقابل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لئے ٹیم میں آٹھ نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ خواجہ جنید نے کہا کہ حسیم خان تجربے کار ہیں امید ہےان کی کپتانی میں ٹیم بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی، خواجہ جنید نے کہا کہ میں نے پی ایچ ایف کو تجویز دی ہے کہاگر کسی بھی سیریز میں کوئی کھلاڑی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرے تو اسے نقد ایوارڈ بھی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت عالمی نمبر 13 ہیں اگر کسی اچھی رینکنگ کی ٹیم کو شکست دیتے ہیں تو کھلاڑیوں کو انعام ملنا چاہئے، پاکستان سپر ہاکی لیگ کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس سال لاہور میں ہوگی ۔
تازہ ترین