• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین فٹ بال اسٹار رونالڈینو پاکستان آئیں گے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) برازیلین فٹ بال ٹیم کے سابق اسٹار رونالڈینہو پاکستان آئیں گے اور نوجوانوں کھلاڑیوں کو کھیل کی جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے۔ اس دوران وہ نمائشی میچ بھی کھیلیں گے۔ لیژر لیگ کی سائرہ نظام نے جنگ کو بتایا کہ برازیلین اسٹار کو پاکستان بلانے کا مقصد نوجوانوں کھلاڑیوں کو جدید کھیل کی تکنیک سے آگاہ کرانا ہے ۔اس سلسلے میں رونالڈینہو سے تفصیلات بھی طے کرلی گئیں ہیں۔ جمعرات کو ہم باضابطہ ایک پریس کانفرنس کریں اور میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ 36 سالہ سابق اسٹار رونالڈینہو نے 2002 کے ورلڈ کپ فٹ بال میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ وہ اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا کے ایمبیسڈر ہیں۔ رونالڈینہو نے برازیلین ٹیم کیلئے97 میچز کھیلے ہیں جن میں 23 گول اسکور کیے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے لیژر لیگ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے۔
تازہ ترین