سیالکوٹ،اگوکی (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) 15سالہ لڑکا کھمبے میں پھنسی پتنگ اتارتے جھلس گیا ۔نواحی گاو ں پڑوپی آرائیاں میں15 سالہ دانش پتنگ بازی کے دوران بجلی کے کھمبے کی تاروں میں پھنسی پتنگ آہنی راڈ سے اتار رہا تھا کہ اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ دانش کو سی ایم ایچ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دانش کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔