پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کو موخر کر دیا گیا ہے، لیگ اب مئی میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن نے مارچ اپریل میں پہلی کبڈی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب یہ لیگ مئی میں کرائی جا ئے گی ۔
فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کبڈی لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کاتعلق مختلف شہروں سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلی کبڈی لیگ شاندار انداز میں کرانا چاہتے ہیں اس لئے اسے کچھ ہفتوں کے لئے موخر کیا گیا ہے تاکہ انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ رہے ۔
لیگ کے تمام میچز براہ راست دکھائے جائیں گے ۔