• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آپ کے توسط سے میں حکومت کی کھیل کی وزارت کے علم میں لانا چاہتا ہوں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کروا کر پاکستان میں کرکٹ کو مزید فروغ ملا ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ اسی طرح اگر پاکستان میں فٹ بال لیگ کروائی جائے تو امید ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا کھیل بھی ترقی کرے گا اور بہت جلد پاکستان ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی کرے گا۔ اگر متعلقہ حکام اور وزارت کھیل فٹ بال کے کھیل پرتھوڑی سی بھی توجہ دے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو ملک کا نام روشن کرے گا۔
(جبران شہزاد ۔جامعہ کراچی)

.
تازہ ترین