کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی اسپیکر شہلا رضا کو کراچی ہاکی ایسو سی ایشن ویمنز ونگ کی چیئرپرسن مقرر کردیا گیا۔ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کا اجلاس صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں ویمنز ونگ کیلئے متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو چیئرپرسن، میڈم اسماء علی شاہ ویمنز ونگ کی صدر اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی شاہین فاطمہ کو سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ کے ایچ اے کے سیکرٹری سید حیدر حسین نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سے ملاقات کی اور انہیں کراچی میں ویمنز ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔