• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: نہروں میں پانی نہ آنے سے فصلیں سوکھنا شروع ہو گئیں

ٹھٹھہ (نامہ نگار) محکمہ آبپاشی کی جانب سے سالانہ صفائی اور مرمت کی غرض سے ضلع ٹھٹھہ کے نہروں میں 25 دسمبر تا 10 جنوری تک 15 دن کے لیے پانی کی وارہ بندی کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا لیکن 20 دن گزر جانے کے باوجود نہروں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے فصلوں کو پانی نہ مل سکا ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر تیار گنے، دھنیا، ٹماٹر، مرچ اور گندم کی فصلیں سوکھنا شروع ہوگئیں اس سلسلے میں محمد حنیف، محمد موسیٰ، صالح محمد خاصخیلی، محمد سومار گابار، اللہ ڈنو ہالو و دیگر آبادگاوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کلری بیراج، جام واہ اور ناری چھچھہ سمکی سمیت دیگر چھوٹی بڑی نہروں میں پانی نہ آنے کے باعث وہ اپنی فصلوں کو پانی نہیں دے سکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فصلیں سوکھ رہی ہیں اور انہیں لاکھوں روپے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کی وارہ بندی ختم کرکے نہروں میں جلد از جلد پانی چھوڑا جائے تاکہ وہ اپنے فصلوں کو پانی دے کر سوکھنے سے بچا سکیں۔
تازہ ترین