مردان ( نمائندہ جنگ) شہری علاقہ بجلی گھر میں جڑواں بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک نے خودکشی کرلی ۔تھانہ سٹی پولیس کے مطابق محلہ شہزاد میر بجلی گھر کے رہائشی ابراہیم کے جڑواں بیٹوں چودہ سالہ مرتضیٰ اور محمد علی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے دوران مرتضیٰ نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔