• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ چیمبر آف کامرس کی عمارت کیلئے زمین فراہم کی جائے ‘ فائق شاہ ، ملک اقبال

پشاور ( کامرس رپورٹر ) کوہاٹ چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹریز کے صدر سید فائق شاہ اور سینئر نائب صدر ملک اقبال نے کہا ہے کہ کوہاٹ چیمبر کو بنے 4سال ہو گئے ہیں لیکن چیمبر کی اپنی عمارت نہیں چیمبر کا موجودہ دفتر اپنی ذاتی ملکیت میں قائم ہے صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں زمین فراہم کرے تاکہ وہاں چیمبر کی عمارت تعمیر کی جا سکے جنگ فورم میں اُنہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ صوبائی حکومت کو زمین کی فراہمی کیلئے متعدد بار کہا گیا ہے لیکن حکومت مسلسل ہمیں ٹرخا رہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلع کوہاٹ ذخائر سے مالامال ہے جو رئیلٹی ملتی ہے عوام پر خرچ نہیں ہوتی کرپشن کی نذر ہو رہی ہے اس لیے ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ 20فیصد رئیلٹی کوہاٹ چیمبر کو دی جائے تاکہ تاجروں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو سکے اُنہوںنے کہاکہ کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ 1985سے قائم ہے لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اتنے لمبے عرصے میں وہاں صرف ایک انڈسڑی لگی ہے جس کی بڑی وجہ وہاں سہولیات کا فقدان ہے ۔
تازہ ترین