اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہا ہے کہ جمہوری ملک ایک دوسرے کے خلاف نہیں لڑتے ،سی پیک بھارت سمیت پورے خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خطاب میں کیا،تقریب میں بھارت سمیت 23ایشیائی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ خوشحالی کےلیے مل کا آگےبڑھناہوگا،انسانی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا،غربت، دہشت گردی اورسنگین عوامی مسائل کے حل کیلئےکام کرنیکی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں، ہم نے کامیاب فوجی آپریشن کیے۔
ایاز صادق نے کہا کہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی مضبوطی ایشیا میں یقینی بناناہے، ایشیا اس وقت زیادہ متاثرہ خطہ ہے،جمہوری ملک ایک دوسرے کے خلاف نہیں لڑتے۔
انہوں نےکہا کہ پہلی پارلیمنٹ ہیں جس نےپائیدارترقی اہداف کے حصول کیلئےسیکریٹریٹ بنایا۔ایاز صادق نے نیئر بخاری کو ایشین پارلیمنٹ کے نظریہ کاآرکیٹیکٹ قرار دیا ۔