کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے 20روزہ دورہ پر آکلینڈ پہنچ گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نےکہا کہ یہ مکمل طور پر تربیتی دورہ ہے، نیوزی لینڈ آسان ٹیم نہیں ہے اس کی عالمی درجہ بندی ہم سے اچھی ہے، مضبوط حریف کے خلاف کھیل کر کھلاڑیوں کو سیکھنے اور اپنی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ کپتان حسیم خان نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے قبل اچھی اور بہتر ٹیم تشکیل دے سکیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچوں کی سیریز کا پہلامیچ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔