• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،اغوا ءکاروں نے 15 لاکھ روپے تاوان لیکر سنار کو چھوڑ دیا

گجرات (نمائندہ جنگ) اغواء کاروں نے 15 لاکھ روپے تاوان لیکر سنار کو چھوڑ دیا، حسن پورہ سے 25لاکھ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے وہاب ذوالفقار کو ورثاء نے اغواء کاروں کو 15لاکھ روپے تاوان ادا کرکے بازیاب کروا لیا،صرافہ بازار میں وہاب ذوالفقار کی دکان ذوالفقار جیولرز میں نامزد ملزم محمد عمران سمیت 2 افراد گاہک بن کر آئے تھے، بعدازاں اسے محلہ حسن پورہ سے اغواء کرلیا اور اس کے اہل خانہ سے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا، ورثاء نے اغواء کاروں سے ڈیل کرکے 15لاکھ روپے میں مغوی کورحمانیہ پل کے قریب ڈنگہ روڈ سے بازیاب کروا لیا، پولیس نے نامز اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین