مظفرآباد(نا مہ نگار)چیف جسٹس چیئرمین سلیکشن بورڈ عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے عبدالحمید اعوان ، لالہ شفیق احمد ریڈر بی 18عدالت العالیہ کو بی اے پاس نہ ہونے کی بناء پر ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ رولز 2011کی روشنی میں سُپر سیڈ کرتے ہوئے سنیارٹی میں نمبر شمار 3پر آنے والے آفیسر عبدالطیف مغل ریڈر بی ۔ 18جو بی اے پاس ہیں اور مطلوبہ طوالت سروس بھی پوری کرتے ہیں کو فٹنس اور موزونیت کی بناء پر بعہدہ ڈپٹی رجسٹرار بی ۔ 19بخلاف خالی آسامی عدالت العالیہ سرکٹ میر پور بنیادوں پر ترقی تعینات دینے کی منظوری دی ہے جس کا رجسٹرار عدالت العالیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموںو کشمیر نے جاری کر دہ اشتہار برائے آسامی ریسرچ اینڈ ریفرنس آفیسر بی ۔19عدالت العالیہ مظفرآباد تاریخ اجراء سے باوجوہ منسوخ کیئے جانے ، نبیلہ نذیر سینئر سول جج باغ کو تبدیل کر کے ڈپٹی رجسٹرار عدالت العالیہ مظفرآباد تعینات کیے جانے کی منظوری دی ہے ۔