سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری میں پولیس نے مقدمہ کی پیروی سے باز نہ آنے پر زاہد علی اور زاہد بی بی نے شہری عارف کو خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی۔ تھانہ سٹی کے علاقہ افشاں روڈ میںد وکان پر قبضہ کرنے سے منع کرنے پر سمیع اللہ کو منیر، سمیع اور ایک کس نامعلوم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔