کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں شدید برف باری نے دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، متعدد حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر نے اسرائیلی فوج کے مظالم پر آواز اٹھا دی، غزہ میں اسرائیلی امدادی مراکز کو ویب سیریز اسکوئڈ گیم (Squid Game) سے تشبیہ دے دی.
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کو سپرد خاک کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیر زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر آب پاشی بلوچستان صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط تحریر کیا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔
چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سروکلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
یمن کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔ صنعا سے خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔
انگلینڈ اور بھارت کی سیریز میں جڈیجا، واشنگٹن سندر، جیمی اسمتھ، بین ڈکِٹ نے ایک، ایک سنچری بنائی، سیریز میں بین اسٹوکس اور اولی پوپ نے بھی ایک، ایک سنچری بنائی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا اوول ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔
فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے چار ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نجران میں 7 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد کو ہفتے کو سرائے موت دی گئی۔