پشاور(کامرس رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمیں اگر بڑے بھائی نے تنگ نہ کیا اور سپورٹ ملی تو جون2017ء تک صوبہ میں30بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری آ جائے گی دو سال تک ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا لیکن اب بھی شکر ہے کہ ہمارے صوبہ میں ایک سسٹم موجود ہے ۔ گزشتہ روز چوتھی وویمن انٹر پینئور ٹریڈ فیئر2017ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی افضل،وویمن چیمبر کی صدر شمامہ ارباب، ایف پی سی سی آئی نائب صد ر رشید احمد پراچہ،ٹی ڈیپ کے ڈائریکٹر سریر الدین اور فاٹا چیمبر آف کامرس کے صدر شعیب خان سمیت دیگر مہما ن موجود تھے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم صوبہ میں دیانتداری سے کام کر رہے ہیں اسی لئے ہمارے آگے جانے کا راستہ بن چکا ہے۔ محکمہ صنعت کو چاہئے کہ وہ مرد و خواتین دونوں چیمبرز سے بات کر ے کیونکہ ہم اپریل کے دوسرے ہفتہ میں چائنا میں روڈ شو منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں صنعتکاروں کو بھی لے جایا جائے گا انہو ں نے کہا کہ آج سے تین ماہ قبل جب ہم نے چائنا کا دورہ کیا اور جب واپس آئے تو ہم نے پورے صوبہ میں ورکنگ گروپس بنائے ہر محکمہ نے اپنا اپنا پراجیکٹ تیار کر لیا ہے پہلے ہی ہمارے کئی معاملات میں معاہدے ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم منرل کے پراجیکٹ کوبھی ساتھ لیکرجا رہے ہیں ہماری بہت سی کمپنیوں سے بات ہو چکی ہے اس لئے پھر سےکہنا چاہتا ہوں کہ جون تک صوبہ میں 30 بلین ڈالرز کی سرمایہ آئے گی اگر سپورٹ ملی اور بڑے بھائی نے تنگ نہ کیاپرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم اس پراجیکٹ کو حاصل کر سکیں گے ہمیں دو سال انہوں نے اندھیرے میں رکھا خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں باقاعدہ اورشفاف انڈسٹریل پالیسی موجود ہےاکنامک ڈویلپمنٹ زون کمپنی قائم ہے اور یہ سرکار کے نیچے نہیں بلکہ آزادانہ کام کر رہی ہے انہوں نے صوبہ میں ورکنگ گروپس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دو روز قبل چائنا کے سفیر نے اکنامک ڈویلپمنٹ زون کمپنی کے ذمہ داران کو فون کر کے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ دوسرا کوئی صوبہ تیار نہیں تھا۔