ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل سینے کے اوپر دھڑک رہا ہے ۔ بچے کو علاج کے لیے لاہور منتقل کردیاگیا۔
بچے کی پیدائش گزشتہ رات تقریباً 12 بجے کے قریب نجی اسپتال میں ہوئی ۔
شجاع آباد کے جس اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی وہاں کے ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے دل کی دھڑکن اور نقل وحرکت معمول کے مطابق ہے ۔
بچے کو بہتر علاج کے لیے لاہور کے چلڈرن اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔