• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھیکہ نہ ملنے پر لاڑکانہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

کندھکوٹ(نامہ نگار) کنٹریکٹروں کو ٹھیکہ نہ ملنے پر لاڑکانہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ ٹھیکیداررحمت اللہ خان ڈاہانی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرایجوکیشن ورکس نے مبینہ طور پر پی پی ایل  ملازم  جومختلف ناموں سے ٹھیکیداری کرتا ہے کو  31تعلیمی درسگاہوں کی ٹوٹ پھوٹ کی  مرمت کیلئے 4کروڑ85لاکھ کے ٹینڈر ز جاری کئے ہیں جوکہ ورک آرڈرکے بدلے12سے 20فیصد تک کمیشن پر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے مہر بند ٹینڈرنہ کرانے پر ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی  گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکرالاٹ کئے جانے والے غیرقانو نیٹینڈر منسوخ کریں۔دوسری جانب رابطہ کرنے پر متعلقہ اہلکاروں نے مؤقف دینے سے انکارکردیا۔
تازہ ترین