• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اسکول اور لیڈز کالج حیدر آباد کبڈی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک اسکول حیدر آباد اور لیڈز کالج حیدر آباد نے گورنمنٹ گورنمنٹ کالج حیدر آباد اور ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدر آباد کو ہرا کر کبڈی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پبلک اسکول حیدر آباد نے گورنمنٹ کالج حیدر آباد کو 17-13سے جبکہ دی لیڈز نے ماڈل اسکول حیدر آباد کو34-20سے شکست دی۔ نمایاں کھلاڑیوں میں ولی خان، حیدر علی، واحد خان، حمزہ، عاقب، توفیق، رضا، شہاب الدین، وسیم اور ذیشان شامل ہیں۔
تازہ ترین