• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علمااسلام مفتی محمود یونٹ کے امیر محمد عاصم رحمانی،جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ خان سیکرٹری اطلاعات مولوی محمد عارف سرپرست حاجی عبدالخالق مولوی نذیر احمد نائب امیر حافظ عبید سنگری مولوی حفیظ اللہ امداداللہ حافظ منظور احمد مولوی محمد نعیم فرید احمد زیارتوال مولوی عبدالبصیرو دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ضلع زیارت سے بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ قوم پرستوں کو پی بی 7کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے سےروکا جائےاور مذکورہ الیکشن آرمی کی نگرانی میں کرائے جائیں۔
تازہ ترین