• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان ماضی کا حصہ بن چکے،عمران ،عمران پر بات کرکے وقت ضائع نہیں کرتا،فضل الرحمان

لکی مروت،بنوں (نمائندگان  جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کی ترقی کیلئے  فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔مولانا کی سیاست  ماضی کا حصہ بن  چکی ، اب ریفرنڈم کے  شور شرابہ کا کوئی فائدہ   نہیں،  بلین سونامی ٹری پلانٹیشن منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں80کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں۔دریںاثناء جمعیت علمائے اسلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ کو ہم شکست دے چکے ہیں اسلئے اب ان کے بیانات پر تبصرہ کرکےہم اپنی توانائیاں اور وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، جبر کی بنیاد پر مذہب کی تبدیلی کے حوالہ  سے اسلام کی بنیادی تعلیمات میں صورت حال واضح ہے، وزیراعظم  کونئے بیان    واضح کرنا چاہیے کہ ان کے ذہن میں کیا ہے؟پاک افغان بارڈرکی بندش کی وجہ سے دونوں  جانب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی ولی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عطیف الرحمان خلیل کی  جمعیت میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگا ہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین