لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کی رینٹ کنٹرولر عدالت نے شہری کے دفتر پر قبضہ کرنے پر شيخ رشيد کو 27 مارچ کے ليے نوٹس جاري کرتے ہوئے جواب سمیت طلب کر لیا۔لاہور کی رینٹ کنٹرولز عدالت کے جج وحید آزاد نے شہري انیس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکيل نے عدالت کو بتايا کہ عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شیخ رشید نے سیاسی جماعت کیلئے کرائے پر دفتر حاصل کيا، اب کرایہ دینے یا جگہ خالی کرنے کی بجائے شیخ رشید سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔