ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان کی نااہلی اور غلط فیصلے کے باعث کینٹ سٹیشن پر مہر ایکسپریس اور ملتان ایکسپریس کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس اور لاہور جانے والی ملتان ایکسپریس کو ایک ہی وقت میں ایک ہی پلیٹ فارم نمبر4 پر لگا دیا جاتا ہے۔اکثر مسافرلاعلمی اور جلد بازی کا شکار ہوکر ایک دوسرے کی ٹرینوں پر سوار ہوجاتے ہیں،علم ہونے پر بعض اوقات تو ان کو چلتی ٹرین سے اترنا پڑتا ہےجس سے مسافروں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو ٹرین پر سوار ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسافروں نے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کو الگ الگ ٹھہرایا جائے مہر ایکسپریس کو پرانے پلیٹ فارم نمبر ایک پر لگایا جائے۔