پی آئی اے کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کے لئے مطلوبہ معیار میں دو دن بعد ہی تبدیلی کردی گئی۔ عمر کی حد پہلے 57 برس رکھی گئی تھی مگر اب یہ حد ختم کر دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے لئے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کے بدھ کے روز دیاگیا ،اشتہارپی آئی اے کی پالیسی کے مطابق تھا لیکن جمعہ کی اشاعت کے لئے دیئے گئے اشتہار میں سی او او کیلئے معیار میں اہم تبدیلیاں کردی گئیں۔
پی آئی اے کے سی او او کے لیے پہلے اشتہار میں عمر کی حد 57 برس رکھی گئی تھی۔ نئے اشتہار میں عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔
پہلے اشتہار میں مینجمنٹ ڈیوٹی کا تجربہ 20 سال مانگا گیاتھا نئے اشتہار میں تجربہ کی مدت کم کر کے 15 سال کردی گئی ہے۔
پہلے کسی بڑے ادارے کا اعلیٰ انتظامی ، مارکیٹنگ اور سیلز کے شعبوں کا تجربہ مانگا گیا لیکن نئے اشتہار میں صرف ایوی ایشن کے شعبہ میں تجربہ مانگا گیا ہے۔