ملتان(نمائندہ جنگ)صارفین پر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی صارفین کو نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 10پیسے فی یونٹ کی ادائیگی مزید ایک سال تک کرنا ہو گی‘ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کاابھی تک 91فیصد کام ہی مکمل ہوا ہے جبکہ بجلی صارفین گزشتہ کئی سال سے سرچارج ادا کر رہے ہیں ، اس پراجیکٹ کا ابتدائی تخمینہ 84ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 400ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت پانی وبجلی اپنی نا اہلی سے ہونے والا نقصان ان سے پورا کر رہی ہے جو نا مناسب ہے۔