• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواست پر سرکاری وکیل کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اپریل کو طلب کرلیا ہے ‘ عدالت نے کیس میں مفرور17لزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کے روز وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ‘سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ‘ ملزم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مقدمات میں بریت کی درخوا ست دائر کی گئی تھی ‘ سرکار ی وکیل کی عدم حاضری کے باعث بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے ‘عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اپریل کو طلب کرلیا ‘ عدالت نے کیس میں مفرور 17 ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے ‘ قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخوا ست میں مو قف اختیار کیا گیا تھا کہ میر ے خلاف ایک ہی الزام کے 26 مقدمات بنا لیے گئے ہیں ‘یہ مقدمات بے بنیاد ہیں‘ استدعا ہے کہ جھوٹ پر مبنی مقدمات کو ختم کیا جائے‘سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف 26مقدمات درج ہیں اور انہوں نے 26قدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ لوگو ں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آبد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنا چاہیئے ‘ اس کے علاوہ حسین حقانی کا بیان زیادہ بڑی بات نہیں ہے ‘میڈیا اس کو بلاوجہ اہمیت دے رہا ہے۔
تازہ ترین