• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کو درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیا جائے :جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،قاری جمعہ خان،حافظ بلال ناصر،مولاناالطاف اللہ اورنورحسن نے کہاہے کہ بلوچستان ٹیکس بورڈنے ابھی تک سکولوں کے طلبہ کوکتب فراہم نہیں کی ۔بلکہ ابھی تک کتب کی چھپائی کاکام مکمل نہیں ہواہے جس سے طلبہ کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹ بک بورڈکا سربراہ ایک ایسےشخص کو بنایاگیاہے جواس سے قبل بھی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ۔ ناقص کارکردگی کی وجہ سے اب تک کتب کی چھپائی کاکام مکمل نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بہت سارے قابل اور دیانتدار افسرموجودہیں کسی اہل اورایماندارشخص کوبلوچستان ٹیکس بورڈکاسربراہ بنایاجائے لیکن بدقسمتی سے ملی بھگت اورگٹھ جوڑسے نااہلی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ  زہری اورچیف سیکرٹری سے کہاکہ درسی کتب کی چھپائی اور سکولوں کو درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیں ۔ 
تازہ ترین