شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے اپنے محکمہ کے تمام ضلعی افسروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے زیر اہتمام چلنے والے سلاٹر ہائوسز کی سختی سے نگرانی کی جائے اور وہاں پر ذبح ہونیوالے جانوروں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں ذبح کرنے کی اجازت دی جائیگی اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جاری ہونیوالی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ذبح خانوں میں چھوٹے عملہ کی بجائے ویٹرنری ڈاکٹر ڈیوٹی کریں ۔