سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچاشہاب پورہ میں محمد طارق کی کریا نہ کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو کی2فائر وہیکلز اورایک ایمبولینس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی وجہ سے ایک لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیواہلکاروں کے بروقت آگ پر قابوپا لینے کی وجہ سے5لاکھ کا مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔جلنے والے سامان میں کریانے کا سامان شامل ہے۔