حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے 25 مارچ کو دورہ حیدرآباد کے سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں سینیٹر راحیلہ مگسی، مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر زمان شاہ، ضلع صدر محمد حنیف صدیقی، جمال عارف سہروردی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ حیدرآباد کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ شہر، قاسم آباد، لطیف آباد اور جلسہ گاہ کے اطراف میاں نواز شریف کے پینا فلیکس، مسلم لیگ کے جھنڈے بڑے پیمانے پر لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم کو حیدرآباد کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں محمد شریف یونیورسٹی کا قیام، انکم سپورٹ پروگرام، ہیلتھ کارڈ، پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم حیدرآباد کی عوام کے لئے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔