• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،مردم شماری کیلئے گاڑیوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کیلئے 15 فیصد رقم کم کردی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)معلوم ہوا ہے کہ فنانس ڈویژن فیڈرل گورنمنٹ نے 6 ویں مردم شماری کے لیے گاڑیوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کیلئے 15 فیصد رقم کم کردی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قبل ازیں محکمہ شماریات کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سیکورٹی عملہ کیلئے ٹینڈر دیکر گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی جائیں تاکہ آڈٹ اعتراض سے بچا جاسکے بعدازاں مقامی سطح پر اس پابندی پر عملدرآمد ممکن نہ ہونے کے باعث ہدایت جاری کی گئی کہ مردم شماری کیلئے گاڑیاں اسی طرح کرایہ پر حاصل کی جائیں جیسے ضلعی انتظامیہ قومی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے حاصل کرتی ہیں مگر اب ممبر مردم شماری اینڈ سرویز حبیب اللہ خان کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فنانس ڈویژن میں گاڑیوں کے کرائے میں 15 فیصد ڈی ٹیکشن کردی ہے اب گاڑیا ں 65 سو روپے اور 55 سو روپے کرایہ کی بجائے بالترتیب 5525 اور 4675 روپے کرایہ پر حاصل کی جائیں گی۔
تازہ ترین