سرگودھا(نامہ نگار) یونیورسٹی آف سرگودھا کے تین اساتذہ شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز طاہر، شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر احمد مختار خالد اور شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹر فاروق انور نے سائنسی تحقیق میں مختلف شعبہ جات پر غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس کی بناء پر پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اساتذہ کو ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈ سے نوازا۔