گجرات (نمائندہ جنگ) سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے مقامی ٹریڈرزکیخلاف جعلی ادویات سکینڈ ل میں راضی نامہ نہ کرنے کی پاداش میں عدالتی احکامات پر بحال ہونے والے ڈرگ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ کو معطل کر دیا، ڈر گ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ نے بتایا کہ کیس سے دستبر دار نہ ہونے پر سزا دی جارہی ہے۔